Blogger templates

Text Widget

Theme images by MichaelJay. Powered by Blogger.

News in pictures

Heroes

Shooter Games

Follow Us

Social

Ads 230 x 230

Random Posts

Slideshow

Sample Text

پیروی کریں

Recent Comments

Hot Games

Popular Posts

Friday, August 3, 2012

اولاد کا استخارہ اور عمل

اگر کسی کے ہاں اولاد نا ہوتی ہو اور بہت پریشانی ہو تو اس کے لیے سب سے ضروری ہے کے استخارہ کیا جائے اور اگر استخارہ میں خوشخبری ملے تو جو عمل بتایا جا رہا ہے وو کیا جائے استخارہ اور عمل مندرجہ ذیل ہیں 


استخارہ یہ ہے

عورت کو چاہے کے ایک برتن میں دودھ لے اور اتنا دودھ ہو جو کہ وہ آسانی سے پی لے یعنی عورت سے مراد آپکی بیوی
 ہے تو بروز جمعرات اپنی بیوی سے کہیں کے روزہ رکھے اور دیں کو دودھ لے کر اس پر سورت مزمّل پڑھ کر دم کر لے اور جب روزہ افطار کرے تو اسی دودھ سے افطار کرے اگر دودھ ہضم نہ ہو تو پھر صبر کرے کے اولاد قسمت میں نہیں ہے لیکن اگر دودھ ھضم ہو جائے تو پھر اسکا مطلب ہے اولاد ہے قسمت میں تو درج ذیل عمل کریں


عمل یہ ہے 


مرد کو چاھیے کے
اچھی قسم کا انار لے کر اسکے چار ٤ ٹکڑے کریں اور ایک ١ پاؤ کشمش اور ایک ١ پاؤ چنے  بھنے ہوے سامنے رکھ لے
اس کے بعد صورت یٰسین شریف پڑھے اور ہر مبین پر انار کے ٹکڑوں پر دم کرتا جائے جب یٰسین ختم ہو تو کشمش اور چنوں پر بھی دم کر دے اور فاتحہ دے کر سات سلاطین کی روح پاک کو بخش دے اور کشمش اور چنے بچوں میں تقسیم کر دے اور انار کا ایک ٹکڑا مرد کھاے اور دوسرا عورت کو کھلا ے اور پھر دونوں میاں بیوی رات کو ہم بستر ہوں اس کے بعد باقی کے دو ٢ ٹکڑے جو انار کے بچے ہے تھے ایک عورت کو کھلا ے اور ایک خود کھاے پھر غسل کر کے نماز فجر ادا کریں فجر کی سنّت ادا کرنے کے بعد عورت اور مرد دونوں یہ د عا گیارہ ١١ بار پڑھیں 




اگر دونوں میں سے کوئی ایک پڑھا ہو اور دوسرا نہ پڑھ سکے تو جو پڑھ سکتا ہے میاں بیوی میں سے اسکو چاھیے کے اونچا اونچا پڑھے اور دوسرا اسکے ساتھ ساتھ دہراتا جائے اور اگر دونوں میں سے کوئی بھی نا پڑھا ہو تو چاھیے کے کسی سے پڑھوا کر پانی پر دم کروا کر رکھ لیں اور اس پانی کو فجر کی سنّت اور فرض کے درمیان دونوں آدھا آدھا پی لیں انشاء الله رحمت نازل ہوگی اور الله اپنا خاص کرم کرے گا ور اولاد سے نوازے گا 





Read More

Thursday, August 2, 2012

اضافہ رزق و دولت اور قضا ے حاجت کا بہترین عمل


سب  سے پہلے میں معذرت خواہ ہوں کہ میں جواب دیر سے دے رہا ہوں لیکن میں ایک بات آپ سے ضرور کروں گا کے جب میں نے یہ بلاگ یا سایٹ شروع کی تو مجھے علم نہیں تھا کے اتنے زیادہ لوگ دلچسپی لیں گے لیکن جیسے جیسے وقت گزرتا گیا ماشاء الله آپ لوگوں کی طرف سے بہت پذیرائی ملی. لیکن ساتھ ہی ایک مسلۂ یہ پیدا ہوا کے میں نے ہر کسی کو ذاتی طور پر جواب دینا ہوتا ہے اور ہر کسی کو اسکے مسلے کے حساب سے بتانا ہوتا ہے تو میرے عزیزو بہت سے لوگ سوال کرتے ہیں اور جیسے جیسے باری آتی جاتی ہے میں اس حساب سے جواب دیتا ہوں. مزید یہ کہ میں خود ہی سب ڈیزایننگ کرتا ہوں پوسٹ بناتا ہوں ا ی میل بھی ڈیزاین کر کے بھیجتا ہوں تو اتنے سارے کام میں وقت تو صرف ہوتا ہے اور لوگ بھی بہت ہوتے ہیں جن کو جواب دینا ہوتا ہے تو دیر ہو جاتی ہے. اور یہ سب کچھ اکیلے کرنے کا مقصد یہ ہے کہ میرے سب مسلمان بہن بھایوں کی رازداری کو قایم رکھنا مجھے امید ہے کہ آپ میری بات کو سمجھیں گے اور میری اس مجبوری 
کو نظر انداز کریں گے .شکریہ

اپنے کہا کے آپ کالا جادو کا توڑ کروانا چاہتے ہیں تو اس کے لئے میں چند ایک گزارشات آپ کے گوش گزار کرنا چاہتا ہوں کہ پہلے تو آپ کو خود پتا کرنا ہوگا کہ آپ پر جادو ہوا ہے کہ نہیں اسکا طریقہ یہ ہے کہ آپ اسی سایٹ میں جو استخارہ کا سیکشن دیا گیا ہے اس میں سے کوئی عمل منتخب کریں اور دل میں نیّت کریں کہ آپ کو رات کو سوتے میں آگاہ کیا جائے کہ آپ پر جادو ہوا ہے کہ نہیں تو اس کہ بعد اگر کچھ ایسے آثار ملیں جس سے ظاہر ہو کہ آپ پر جادو ہے تو میں آپکو اسکے مطابق تیر بہدف عمل بھیج دونگا جس سے آپ کالا جادو کا توڑ نورانی طریقہ سے کر سکیں گے لیکن آپ ایک بات ہمیشہ یاد رکھیں کے جیسا کے میں نے اپنی سایٹ پر بھی بتایا ہے کے میرا کام صرف رہنمائی کرنا ہے باقی سب کچھ آپ نے خود کرنا ہے کیوں کہ جو کام آپ اپنے لیے خود کر سکتے ہیں وو کوئی دنیا کا انسان آپ کے لیے نہیں کر سکتا اس کے لیے ضروری ہے کہ آپکا ایمان پختہ ہو دل دنیا کی گرد سے پاک ہو نماز پنجگانہ کی پابندی ہو کیوں کہ آج کل ہم لوگ کہتے ہیں کے ہمیں کچھ کرنا نہ پڑے سب کچھ ہماری مرضی کے مطابق ہو جائے لیکن اس طرح سے کچھ ہونا یا کرنا کوئی معنی نہیں رکھتا بس ساری بات ایمان کی ہے شاید آپ کو برا لگے کے دوسرے عامل یا جھوٹے پیر تو کہ دیتے ہیں آپ پر جادو ہے ہم توڑ کر دیں گے لیکن میں کہ رہا ہوں جب آپ سب کچھ خود کر سکتے ہیں پھر کسی کی مدد کیوں لی جائے لہٰذا میں نا تو کوئی عامل ہوں نا کوئی پیر فقیر ہوں جو بلکہ میں تو ایک ادنی سا انسان ہوں جو صرف آپکی رہنمائی کر سکتا ہے باکی الله سب کا ہے صرف میرا یا کسی ایک آدمی کا نہیں آپ خود الله سے یقین اور ایمان سے مانگیں پھر دیکھیں کیسے وہ رحمتیں برساتا ہے 

دوسرا سوال جو آپ نے پوچھا وہ یہ تھا کے کوئی بیماری ہو تو کیسے پتا چلے گا کے طبعی ہے یا کوئی جادو کا اثر ہے تو میرے بھی سب سے پہلی بات یہ ہے کہ بیماری کوئی بھی اور کسی بھی وجہ سے ہو تو علاج سنّت رسول ہے تو علاج ضرور کروانا چاہے باکی رہی بات کے جادو کی وجہ سے یا کوئی اثر ہو تو آپ بیماری کے بارے میں باتیں میں انشاء الله اسکے مطابق آپکو عمل یا تعویز بھیج دونگا عشاء الله آرام آ جائے گا 

میرے بھی سب سے پہلی بات یہ ہے کے حضرت علی رضی الله تعالی عنہہ کا فرمان ہے کے کسی کو وقت سے پہلے اور 
قسمت سے زیادہ نہیں ملتا اس لیے آپ نے جو ترقی کی بات کی اپنی نوکری کے حوالہ سے اس میں سب چکر قسمت کا ہے لیکن میرے عزیز جو کوئی کسی کے ساتھ زیادتی کرتا ہے اسکا اپنا منہ کالا ہوتا ہے دنیا میں بھی اور آخرت میں بھی حالانکہ آپ کی قسمت میں ابھی تک ترقی تھی ہی نہیں لیکن اس میں جس نے آپ کے ساتھ زیادتی کی گناہ اسکے سر چڑھ گیا. لیکن میں آپ کے لیے ایک عمل بھیج رہا ہوں یہ ایسا عمل ہے کہ اگر آپ کا ایمان سچا ہو اور آپ کا دل دنیا کی گرد سے پاک ہو نماز پنجگانہ کے پابند ہوں تو اگر بادشاہی کی بھی خوہش ہوگی تو پوری ہوگی 

عمل یہ ہے

یہ عمل تین ٣ دن کا ہے اور ہفتہ کا دیں گزار کر اتوار کی رات کو یہ عمل شروع کیا جائے اور آدھی رات کو جاگ کر غسل کر کے وضو کریں اور پھر جائے نماز پر کھڑے ہو کر جو بھی سورت ٹھیک سے یاد ہو تین ٣ مرتبہ پڑھیں اور اسکے بعد جو بھی درود شریف یاد ہو اکیس ٢١ مرتبہ پڑھیں اسکے بعد 


چار ہزار ٤٠٠٠ مرتبہ پڑھیں اور کھڑے ہو کر ہی پڑھتے جایں ہاں البتہ اگر تھک جایں تو بیٹھ کے بھی پڑھ سکتے ہیں مگر جب تھوڑا سانس لے لیں تو پھر کھڑے ہو جایں لیکن عمل ترک نہیں کرنا پڑھے رہنا ہیں یہاں تک کہ چار ہزار ٤٠٠٠ مرتبہ پورا ہو جائے اور دھیان بلکل نہ ہٹے اور جب عمل پورا ہو جائے تو اکیس ٢١ مرتبہ پھر درود شریف پڑھیں اور اپنے ہاتھوں پر دم کر لیں اور ہاتھ اپنے پورے جسم پر پھیریں جہاں جہاں پھیر سکتے ہیں پھر ہاتھ پھیلا کر الله سے د عا مانگیں اور اسی طرح تین ٣ دیں تک یہ عمل کریں اور بعد تین ٣ دن کے صرف بعد نماز عشاء صرف چھیاسٹھ ٦٦ مرتبہ پڑھتا رہے اسکے بعد جب وہی دن آے جس دن یہ عمل شروع کیا تھا تو اس دن فجر سے پہلے جاگے اور پہلے دن کی طرح چار ہزار ٤٠٠٠ مرتبہ یہ عمل پڑھے اور پھر نماز فجر کے لیے مسجد میں چلا جائے اور نماز با جماعت ادا کرے اور پھر اس کے بعد اسی طرح روز جاگ کر آدھی رات کو غسل کر کے وضو کر کے یا الله صرف چار سو ٤٠٠ مرتبہ پڑھے تین ٣ دن تک پڑھتا رہے جب یہ تین ٣ دن بھی پڑھ لے تو اسکے بعد روزانہ بعد نماز فجر اور بعد نماز عشاء صرف چھیاسٹھ ٦٦ مرتبہ ورد میں رکھیں پھر الله کی رحمت کے جلوے دیکھیں 



Read More

Wednesday, August 1, 2012

کام کتنا ہی مشکل اور نا ممکن کیوں نہ ہو ضرور ہوگا

اگر کوئی بھی کام جس کا ہونا مشکل ہی نہیں بلکہ نا ممکن نظر آ رہا ہو تو ذہن میں نیّت کر لیں اور مندرجہ ذیل عمل کریں انشاء الله تعالی کامیابی ہو گی لیکن پختہ ایمان الله پر ہونا ضروری ہے نماز پنجگانہ کی پابندی ہو اور جو رزق کھایں اس میں حرام شامل نہ ہو  عمل یہ ہے 

:عمل
ہفتے کی رات کو شروع کریں کہ بعد نماز عشاء تنہائی میں روشنی گل کر کے ١١ گیارہ بار درود شریف پڑھیں اور اس کے بعد انیس ١٩ مرتبہ بسم الله الرحمٰن  الرحیم پڑھیں اس کے بعد 


ایک ہزار ١٠٠٠ مرتبہ 
اور آخر میں درود شریف پھر ١١ گیارہ بار پڑھیں 

اگلےدن یعنی اتوار کی رات کو کسی دریا حوض یا تالاب کے کنارے اس طرح بیٹھیں کے پاؤں پانی میں رہیں اور پہلے درود شریف ١١ گیارہ بار اور پھر بسم  الله الرحمٰن الرحیم انیس ١٩ بار پڑھیں اس کے بعد مندرجہ ذیل آیات  کریمہپانچ سو ٥٠٠ بار پڑھیں    


اور آخر میں درود شریف اکیس ٢١ بار پڑھیں 

پھر سوموار کی رات کو کسی ایسے مقام کا انتخاب کریں جہاں سر ور آسمان کے درمیان کوئی رکاوٹ حائل نہ ہو کوئی کھلا میدان ہو تو بہتر ہے اور سر برہنہ کر کے یعنی سر پر کوئی چیز نہ ہو درود شریف اکتالیس ٤١ بار پڑھیں اور بسم الله الرحمٰن الرحیم انیس ١٩ بار پڑھیں اس کے بعد 

اوپر دی گی د عا ایک سو اٹھتر ١٧٨ مرتبہ پڑھیں  

یہ عمل تین ٣ دن کا ہے لیکن اگر تین ٣ دنوں میں مقصد حل نہ ہو تو ٣-٤ تین -چار ہفتے یہ عمل کرتے رہیں یعنی ہر ہفتے کی رات کو یہ عمل شروع کریں اور سوموار تک کریں ویسے تو پہلی دفع ہی عمل میں کامیابی نصیب ہوتی ہے لیکن یہ انسان کے یقین پر ہے کے کتنے خلوص اور ایمان سے عمل کر رہا ہے تو ٣-٤ تین چار ہفتے میں کامیابی ضرور ہوگی انشا الله 




Read More

Tuesday, July 31, 2012

نقش ہر کارہ



یہ نقش ہر قسم کے درد کے لیے ہے غرض اس نقش کے بارے میں صرف اتنا کہنا ہی کافی ہے جیسے کے نام سے ظاہر ہے نقش ہر کارہ یعنی ہر چھوٹے موٹے درد اور الرجی کے لیے ہے یہ نقش لکھنے کا طریقہ یہ ہے 
سب سے پہلے پاک صاف ہو کر وضو کریں اور ایک سفید سادہ کاغذ لیں اور کالی روشنائی سے کاغذ پر اس نقش کو لکھ کر گلے میں باندھ لیں انشاء الله آرام ہوگا 




Read More

Monday, July 30, 2012

جسمانی اور مردانہ کمزوری کا عمل

اگر غلط کاموں کی وجہ سے کمزوری ہو گی ہو تو یہ عمل بہت موثر ہے اس عمل کا طریقہ یہ ہے 


بعد نماز فجر روز چینی کی رکابی پر مشک اور زعفران سے حسب ذیل عبارت لکھ کر پی لیں یعنی پہلے روز پہلی عبارت دوسرے روز دوسری عبارت اور تیسرے روز تیسری عبارت لکھ کے پی لیں لیکن جب تین روز ختم ہو جایں تو عمل ترک نا کریں بلکہ چوتھے روز پھر پہلی عبارت سے عمل دہراتے رہیں اور اس وقت تک عمل کرتے رہیں جب تک آپکو اپنے اندر فرق محسوس نہ ہو اور نماز پنجگانہ پابندی سے پڑھیں 














Read More

Friday, July 27, 2012

جان و مال کی حفاظت کا بہترین عمل

 اگر کوئی عمل یا تعویز کیا بھی گیا ہے تو یہ تعویز آپکو محفوظ رکھے گا انشاء الله اور اس تعویز کے بارے میں میں صرف اتنا کہوں گا کہ بزرگ بتاتے ہیں کہ اس تعویز میں اتنا اثر ہے کے اگر کوئی سامنے سے یا پیچھے سے آپ پر تیر کا وار بھی کرے تو تیر بھی آپ پر اثر نا کرے گا انشاء الله لیکن ایمان اور نماز پنجگانہ اور گناہوں سے کنارہ شرط اول ہے.


 اس تعویز کو لکھنے کا طریقہ یہ ہے کہ رمضان کے مہینہ میں آخری عشرے میں بروز جمعہ نہا دھو کر پاک صاف ہو کر اس تعویز کو عصر اور مغرب کی نماز کے درمیان لکھیں اور تعویز کو جیسے مرضی گلے میں پہن لیں اور آخری خانہ میں جہاں فلاں بن فلاں لکھا ہے اس جگہ اپنا اور اپنی والدہ کا نام لکھیں 








Read More

Friday, May 18, 2012

عمل اسم یا رحیم




اگر اس اسم کو کوئی روزانہ 258 مرتبہ تلاوت کرے تو اس کا انجام بخیر ہو. مرتے وقت با ایمان جائے سکرات و قبر و پل صراط کی منزلیں آسان ہوں براے قضا ے حاجت. اور اس عمل کو آسان سمجھ کر نظر انداز نہیں کرنا چاہے بہت با برکت عمل ہے کیوں کہ اس اکثر لوگ آسان اور چھوٹے عملیات کو کم اثر سمجھ کر نظر انداز کر دیتے ہیں اس لیے پورے خلوص سے اس عمل کو کیا جائے
Read More
    0

Sunday, May 6, 2012

عمل براے محبّت و عداوت و برامدان مال مسروقہ

٤٠ چالیس دیں اس عمل کو روزانہ ایک ہزار ١٠٠٠ بار پڑھے اول و آخر درود شریف دس دس ١٠-١٠ بار پڑھے 



اس کے ساتھ روزانہ ایک نقش لکھے چلّہ پورا ہونے پر سب تعویزوں آرد گندم میں گولیاں بنا کر دریا میں ڈال دے روزانہ ١٠-١٠ دس دس بار اول و آخر درود شریف کے یہ عمل ایک ہزار ١٠٠٠ بار پڑھتا رہے اور روزانہ ایک نقش لکھتا رہے 
جب چلّہ پورا ہو جائے تو اس نقش اور عزیمت کا عامل ہو جائے گا. تو جس وقت ضرورت ہو کسی کام کے لیے نقش لکھنا ہو تو لکھ کر کسی وزنی پتھر کے نیچے دبا دیں اور جب مراد پوری ہو جائے تو فاتحہ خواجگان دلاے اور تعویز پتھر کے نیچے سے 
نکال کر دریا میں ڈال دے 


Read More
    0

Saturday, May 5, 2012

آسیب اتارنے کا عمل

ابرسا حر سا سا ر سا 

یہ طلسم عروج ماہ میں یعنی نو چاندی جمعرات یعنی قمری مہینے کی جو پہلی جمعرات آے یہ عمل شروع کریں اور ہر روز 
٣١٢٥ تین ہزار ایک سو پچیس بطریق زکوات مع ترک حیوانات جلالی و جمالی کے ساتھ پورا ایک چلّہ کرے ساتھ ہی ان ٤٠ چالیس  روز میں ہر روز15 پندرہ نقش لکھ کر دریا میں ڈالتا جائے تا کہ ساتھ جو نقش بنایا گیا ہے اسکی زکوات ادا ہو کر 
طلسم اور نقش کا عامل ہو جائے گا 



Read More
    0

Wednesday, May 2, 2012

درود تنجینا براے قضا ے حاجت

درود تنجینا بہت مشہور ہے مگر اسکی کرامتوں سے عوام نہ واقف ہیں صرف آملیں اس کی برکات و کرامات سے واقف ہیں اور برا ے قضا ے حاجت اسکو پڑھنے کی ترکیب یہ ہے کہ ہر روز بوقت نماز عشاء کھڑے ہو کر پڑھے اور ٢ نفل برا ے قضا ے حاجت ادا کرے اگر حجت دینی ہو تو منہ قبلہ رخ کرے اور اگر حاجت دنیاوی ہو تو مثال کے طور پے حصول دولت، حصول ملازمت ، ادایگی قرض تو جنوب کی طرف منہ کر کے کھڑا ہو جائے اور اگر دشمن کو مغلوب کرنا ہو تو یا مقدمے سے برأت مقصود ہو تو کسی روٹھے کو اپنی طرف مایل کرنا ہو اور اپنی محبّت میں دیوانہ کرنا ہو تو شمال کی جانب منہ کر کے کھڑا ہو اور پہلے دن دس ١٠ بار دوسرے دن بیس ٢٠ بار تیسرے دن تیس ٣٠ بار غرض جب تک حاجت پوری نہ ہو روز ١٠-١٠ بار بڑھاتا جائے اور الله پر کامل یقین رکھے اور ناکامی کا خیال بھی ذھن میں نا آنے پاے درود تنجینا یہ ہے 



Read More
    0

Tuesday, May 1, 2012

عمل تسخیر خلا یق




در عروج ماہ موافق نظریہ کہ قمری از نحوست ہو یہ نقش لکھے اور اپنی نظر کے 
سامنے رکھے اور یہ آیت کریمہ 



اکتالیس ٤١ روز بلا ناغہ دو ہزار ایک سو اکیاون ٢١٥١ بار پڑھے اور ہر روز ایک نقش لکھ کر سامنے رکھ لیا کرے بعد فراغت جملہ نقوش دریا میں ڈال آے چاہے کے پڑھنے کی جگہ اور وقت مقرّر کر کے اس میں فرق نہ پڑنے دے انشاء الله مخلوق خدا کا ہجوم ہوگا اور عجیب و غریب کرشمے دیکھے گا چاہے کے چلّہ ختم ہونے کے بعد ١-١ بار دروب شریف اول و آخر ١١-١١ بار آیت مذکورہ پڑھتا 
رہے تا کہ عمل قائم رہے 

نوٹ: یہ عمل عجیب و غریب ہے عقل مندوں کے لیے اشارہ ہی کافی ہے 


Read More
    0

قرض وصول کرنے کا عمل

اگر کسی پر آپ کی رقم ہے اور وہ دینا نہیں چاہتا . دینے کے قابل ہے مگر نیّت خراب ہے بد معاش ہے بد کار ہے وصول ہونے کی کوئی صورت نہیں یا کسی کا اس پر قرض ہے مجبوراً یا ضرورتاً لیا گیا تھا مگر دینے کی کوئی سبیل نہیں یا بد کاری، نادانی کی وجہ سے مقروض ہو گیا اب ہوش آیا کہ میں اب تک کیا کرتا رہا خدا کو چھوڑ کر حرام کی طرف کیوں گیا اور سچے دل سے توبہ کرے اور الله کی طرف رجوع کرے تو ایسے خس نصیب حضرات کے لیے یہ عمل بہت مفید ہے 


بعد نماز فجر ١٠١ بار ، بعد نماز ظہر  ٩١ بار ، بعد نماز عصر ٨١ بار ، بعد نماز مغرب ٧١ بار ، بعد نماز عشاء ٦١ بار اگلے دن بعد نماز فجر ١٠١ بار ، بعد نماز ظہر ٨١ بار ، بعد نماز عصر ٩١ بار ، بعد نماز مغرب ٧١ بار ، بعد عشاء ١١١ بار ، بعد فجر ١٠١ ، بعد ظہر ٩١ بار ، بعد عصر ٨١ بار، بعد مغرب ٧١ بار ، بعد عشاء ٦١ بار اسی طرح ہر روز نماز میں تعداد میں ردو بدل کرتا رہے اگر سات ٧ دن میں اثر ظاہر نہ ہو تو جس دن عمل شرو کیا تھا اسی رات کو نصف شب کے بعد اٹھے اور غسل کر کے پھر الله کے حضور حاضر ہو  دو ٢ نفل ادا کرے اور کھڑے ہو کر یہ دعا شروع کرے 


پڑھتے پڑھتے کچھ دائر بعد بیٹھ جائے اور پڑھتا رہے پھر سجدے میں جا کر پڑھے اسی طرح کبھی کھڑے ہو کر کبھی بیٹھ کر اور کبھی سجدے میں جا کر پڑھتا رہے اور امید اور کامل یقین رکھے کے میری مراد پوری ہوگی یہاں تک کہ طلوع ہو جائے اور اذان فجر کے بعد سنّت ادا کرے اور اسی جگہ بیٹھے اور یہی د عا پڑھتا رہے جب اتنا وقت باقی رہ جائے کے کہ مسجد میں پہنچ کر جماعت میں شامل ہو سکے تو مسجد کی طرف روانہ ہو اور راستہ میں کسی سے کلام نہ کرے اور درود شریف پڑھتا جائے پھر مسجد میں داخل ہو کر تین ٣ بار السلام و علیکم کہے اور جماعت کھڑے ہونے تک درود شریف پڑھتا رہے اور با جماعت نماز پڑھ کر پہلی د عا پڑھ کر جس پر اپنا قرض ہو اس کے پاس جائے اور جس دوست یا عزیز سے بطور امداد رقم ملنے کی امید ہو یا اس کے ذریعہ روزگار ملنے کی امید ہو مگر توجہ نہ دیتا ہو اس سے سلام دوا کرے اور کچھ رسمی گفتگو کرے اور اپنی حاجت بیان کیے بنا واپس چلا آے اپنی حاجت کے متعلق نہ پوچھے نہ بیان کرے اور الله خود ہی اس کے دل میں ڈال دے گا مگر جب تک حاجت پوری نہ ہو عمل ترک نہ کرے انشاء الله جلد ہی بہتری کی صورت نظر آے گی
Read More
    0

Friday, April 27, 2012

خاوند کو راہ راست پر لانا



طریقہ یہ ہے کہ روٹی کے ١٣ تیرہ ٹکڑے کرے اور ہر ٹکڑے پر یہ ١٣ تیرہ طلسم لکھے اور اگر مرد عورت سے ناراض ہو تو مادہ اور اگر عورت مرد سے ناراض ہو تو نر کتے کو یہ ١٣ تیرہ ٹکڑے کھلا نے چاہے ایک ایک کر کے ڈالے یا ایک ہی دفعہ ڈال دے اسی طرح تین روز کرے انشاء الله  حسبی منشا ہو جائے مجرّب ہے
Read More
    0

Thursday, April 12, 2012

تلاش نیک رشتہ

اگر کسی لڑکی یا لڑکے کا رشتہ نہ ہوتا ہو اور بڑی کوشش کے با وجود رکاوٹ ہو تو یہ عبارت لکھ کر اس کے گلے میں ڈالیں اور انشاللہ  کوئی نا کوئی مناسب رشتہ مل جائے گا 


نوٹ: فلاں بنت فلاں کی جگہ جس کے رشتہ کی تلاش ہو اور اسکی والدہ کا نام لکھیں 
Read More
    0

عملیات اسماء الحسنیٰ



عملیات اسماء الحسنیٰ سے اگر کوئی کام لینے والا ہو تو دنیا فتح کر سکتا ہے تو آج میں آپ کے لیے لایا ہوں ایسے عملیات جو کے
 نا صرف آپ کی دنیاوی ضرورتوں اور خواہشوں کو پورا کریں گے اور آپ کو عزت دولت ذہنی سکوں دیں گے بلکہ ساتھ شاتھ آپ کی آخرت کا سامان بھی کریں گے کیوں کے جتنا زیادہ الله اور اس کے ناموں کا ذکر کریں گے اتنی ہی آسانیاں اور دنیاوی ضرورتیں پوری ہوں گی اور ساتھ ہی آخرت بھی سنور جائے گی 
مجھے بھی دعاؤں میں یاد رکھیے گا شکریہ

Read More
    0

ہمارا المیہ اور وضاحت


آج میں انٹر نیٹ پر سرچ کر رہا تھا تو ایک عجیب بات محسوس کی میں نے کہ کچھ لوگ ان عملیات کے چکر میں سیدھے سادھے پریشان حال لوگوں کو بیوقوف بنانے کی کوشش کرتے ہیں اور انکی پریشانی کا نا جایز فائدہ اٹھانے کی کوشش کرتے ہیں وہ ایسے کہ ہر کوئی عامل بن جاتا ہے اور دعوا کرتا ہے کہ وہ ہر پریشانی کا حل عملیات سے کر دے گا اور پریشان حال سیدھے سادھے لوگ بیچارے اس آس میں ان پر اعتبار کر لیتے ہیں ک شاید یہ سچ کہ رہا ہو کیوں کہ آج کل ہر کوئی پریشان ہے کسی نہ کسی وجہ سے تو ایک تو سب سے پہلی بات میں کرنا چاہوں گا کہ کیا الله تعالی صرف ان لوگوں کا ہے جو الیات کرنے کا دعوا کرتے ہیں؟ کیا جن لوگوں کی پریشانیاں یہ لوگ حل نہیں کرتے وہ ساری زنگدی پریشان ہی رہتے ہیں ؟ تو یہاں میں ایک بات واضح کرتا چلوں اپنے بلاگ کے بارے میں کہ میں کوئی عامل ہونے کا دعوا نہیں کرتا اور نہ ہی میں اس بات پر یقین رکھتا ہوں کہ مسلۂ کسی کا ہو اور الله کو یاد کوئی اور کرے اور الله سے سفارش کوئی اور کرے آخر ہم لوگوں نے یہ تاثر کیوں قائم کر لیا ہے ؟ میرے بلاگ کو پڑھنے والے ہر شخص سے میرے چند سوالات ہیں





١.کہ کیا جو آدمی پریشانی میں مبتلا ہے اس سے زیادہ پریشانی یا دکھ ان نام نہاد عامل حضرات کو ہے؟
٢. کیا الله تعالی صرف ان کا ہے اور صرف ان دعوا کرنے والے عاملین حضرات کی ہی د عا یں سنتا ہے ؟ 
٣. کیا الله تعالی ہمیں اس لیے دکھ ، درد ، پریشانی یا غم نہیں دیتا کہ ہم اسکو یاد کریں اور اسکے اور قریب ہو جایں؟ 
٤. تو کیا پریشانی میں ہمیں الله سے مدد مانگنی چاہیے یا ان عاملین سے؟




میں یہ کہتا ہوں کہ راستہ دکھانے والا ضرور ہونا چاہیے اس طرح سے منزل تلاش کرنے میں آسانی ہوتی ہے لیکن منزل پر آپ پہنچتے تبھی ہیں جب آپ خود اس راستے پر چلتے ہیں. تو میرے عزیزو صرف اس بلاگ میں آپکے لیے عملیات تجویز کیے جا رہے ہیں جو کہ آپکو مناسب راستہ دکھایں گے لیکن کرنا آپ نے خود ہیں سب کچھ ان عملیات کے ذریعہ اپنے الله کو راضی کرنا آپکا کام ہیں اور اگر لگن سچی ہو تو الله ضرور راضی ہوتا ہے تو میرا مقصد صرف یہ ہے کہ میرے بھایو اور بہنو میرے بلاگ یا کسی بھی ایسے بلاگ یا اپنی عملی زندگی میں بھی کسی ایسے شخص کے بارے میں سنیں یا اس کے پاس جایں تو نہ یہ امید رکھیں کے وہ آپ کے لیے کچھ کرے گا اور آپ آرام سے گھر میں سو جایں وہ آپ کے لیے الله کو راضی کرتا پھرے ہاں البتہ کسی ایسے کامل شخص سے آپ رہنمایی ضرور لے سکتے ہیں کیوں کے الله نے دکھ درد تکلیف آپکو دی ہے اور آپ سے اچھا اس کو کوئی محسوس نہیں کر سکتا اور اسی طرح جب آپ اپنے رب العزت  کے سامنے پیش ہونگے تو آپ سے اچھا اس کو کوئی راضی نہیں کر سکتا 
Read More
    0

Friday, April 6, 2012

عمل براۓ حب


معہ درود شریف ١١ گیارہ بار اول و آخر اپنے اور اپنی ماں کے نام اور اپنے محبوب اور اسکی ماں کے نام کے اعداد نکال کر اسی تعداد کے مطابق اپنے محبوب کے گھر کی طرف منہ کر کے صبح کے وقت ١١ گیارہ روز تک پڑھیں اور مطلوب کے مکان کی طرف پھونک دیں اور دوا مانگیں انشاء الله بہت جلد اثر ہوگا اگر اثر نا ہو تو ٤٠ چالیس روز تک پڑھیں انشاء الله لازمی کامیابی ہوگی 

:نوٹ
اگر آپکو اپنے نام کے اعداد نکالنے میں پریشانی ہو یا آپکو اعداد نکالنے نہ آتے ہوں تو اسی بلاگ میں رابطہ کریں کے لنک پر کلک کر کے فارم میں اپنا، اپنی ماں کا نام لکھیں اور جو مسلہ کی سرخی دی گی ہے اس میں اپنے محبوب اور اسکی ماں کا نام لکھیں مکمل اور اپنا ا آی میل لکھیں ہم آپکو اعداد نکال کے آی میل کر دیں گے تو آپ اسکے مطابق پڑھ سکتے ہیں 
Read More
    3

عمل محبوب ہونے کا

یہ عمل عروج ماہ میں شب جمعہ سے شروع کر دیں


ہر شب جمعہ کو ٤٩٠ چار سو نوے اور باقی دنوں میں صرف ٤٩ انچاس بار ورد میں رکھے ٤٠ چالیس دیں کے بعد اختیار ہے ٤٩ انچاس بار ورد میں رکھے یا ١٣ تیرہ بار اگر یہ نقش کندہ کرا کے رکھ لیں تو بہتر ہے اور یہ نقش جب تک پاس رہی گا ہر ایک فرد خلوص اور محبّت سے پیش آے ہر شخص تعریف کرتا ہوا جائے اس نقش کا پانی اگر دشمن کو پلایا جائے تو اسکے دل میں بھی عقیدت و محبّت پیدا ہو 


Read More
    0

Thursday, March 29, 2012

قرض ادا کرنے کا عمل


یہ عمل سیّد عالم صلی الله علیه و سلم نے ایک صحابی کو رنج و غم اور قرض کے بار کو دور کرنے کے لئے صبح و شام پڑھنے کی تاکید فرمایی اور وہ چند ہی روز میں غم و الم سے سبکدوش ہو گئے

پڑھنے کا طریقہ یہ ہے کے صبح طلوع فجر کے بعد نماز سنت سے فارغ ہو کر اسی مقام پر بیٹھا رہی اول درود تاج ٣ تین بار پڑھے اور پھر 


آخر میں ایک بار درود تاج پڑھے اور اسی طرح بعد نماز عصر بغیر کام کے اسی طرح نماز مغرب تک پڑھتا رہے اور اپنے ایمان کو پکا رکھے اور مکمل بھروسہ کے ساتھ پڑھے ان شاللہ مشکل آسان ہوگی 
Read More
    0
© 2014 عا مل آن لا ین. Designed by Bloggertheme9 | Distributed By Blogger Templates20
Powered by Blogger.