آج میں انٹر نیٹ پر سرچ کر رہا تھا تو ایک عجیب بات محسوس کی میں نے کہ کچھ لوگ ان عملیات کے چکر میں سیدھے سادھے پریشان حال لوگوں کو بیوقوف بنانے کی کوشش کرتے ہیں اور انکی پریشانی کا نا جایز فائدہ اٹھانے کی کوشش کرتے ہیں وہ ایسے کہ ہر کوئی عامل بن جاتا ہے اور دعوا کرتا ہے کہ وہ ہر پریشانی کا حل عملیات سے کر دے گا اور پریشان حال سیدھے سادھے لوگ بیچارے اس آس میں ان پر اعتبار کر لیتے ہیں ک شاید یہ سچ کہ رہا ہو کیوں کہ آج کل ہر کوئی پریشان ہے کسی نہ کسی وجہ سے تو ایک تو سب سے پہلی بات میں کرنا چاہوں گا کہ کیا الله تعالی صرف ان لوگوں کا ہے جو الیات کرنے کا دعوا کرتے ہیں؟ کیا جن لوگوں کی پریشانیاں یہ لوگ حل نہیں کرتے وہ ساری زنگدی پریشان ہی رہتے ہیں ؟ تو یہاں میں ایک بات واضح کرتا چلوں اپنے بلاگ کے بارے میں کہ میں کوئی عامل ہونے کا دعوا نہیں کرتا اور نہ ہی میں اس بات پر یقین رکھتا ہوں کہ مسلۂ کسی کا ہو اور الله کو یاد کوئی اور کرے اور الله سے سفارش کوئی اور کرے آخر ہم لوگوں نے یہ تاثر کیوں قائم کر لیا ہے ؟ میرے بلاگ کو پڑھنے والے ہر شخص سے میرے چند سوالات ہیں
١.کہ کیا جو آدمی پریشانی میں مبتلا ہے اس سے زیادہ پریشانی یا دکھ ان نام نہاد عامل حضرات کو ہے؟
٢. کیا الله تعالی صرف ان کا ہے اور صرف ان دعوا کرنے والے عاملین حضرات کی ہی د عا یں سنتا ہے ؟
٣. کیا الله تعالی ہمیں اس لیے دکھ ، درد ، پریشانی یا غم نہیں دیتا کہ ہم اسکو یاد کریں اور اسکے اور قریب ہو جایں؟
٤. تو کیا پریشانی میں ہمیں الله سے مدد مانگنی چاہیے یا ان عاملین سے؟
میں یہ کہتا ہوں کہ راستہ دکھانے والا ضرور ہونا چاہیے اس طرح سے منزل تلاش کرنے میں آسانی ہوتی ہے لیکن منزل پر آپ پہنچتے تبھی ہیں جب آپ خود اس راستے پر چلتے ہیں. تو میرے عزیزو صرف اس بلاگ میں آپکے لیے عملیات تجویز کیے جا رہے ہیں جو کہ آپکو مناسب راستہ دکھایں گے لیکن کرنا آپ نے خود ہیں سب کچھ ان عملیات کے ذریعہ اپنے الله کو راضی کرنا آپکا کام ہیں اور اگر لگن سچی ہو تو الله ضرور راضی ہوتا ہے تو میرا مقصد صرف یہ ہے کہ میرے بھایو اور بہنو میرے بلاگ یا کسی بھی ایسے بلاگ یا اپنی عملی زندگی میں بھی کسی ایسے شخص کے بارے میں سنیں یا اس کے پاس جایں تو نہ یہ امید رکھیں کے وہ آپ کے لیے کچھ کرے گا اور آپ آرام سے گھر میں سو جایں وہ آپ کے لیے الله کو راضی کرتا پھرے ہاں البتہ کسی ایسے کامل شخص سے آپ رہنمایی ضرور لے سکتے ہیں کیوں کے الله نے دکھ درد تکلیف آپکو دی ہے اور آپ سے اچھا اس کو کوئی محسوس نہیں کر سکتا اور اسی طرح جب آپ اپنے رب العزت کے سامنے پیش ہونگے تو آپ سے اچھا اس کو کوئی راضی نہیں کر سکتا
No comments:
Write commentsآپکے اظہار خیال کا شکریہ جلد ہی تصدیق کے بعد شایع کر دیا جائے گا