سب سے پہلے میں معذرت خواہ ہوں کہ میں جواب دیر سے دے رہا ہوں لیکن میں ایک بات آپ سے ضرور کروں گا کے جب میں نے یہ بلاگ یا سایٹ شروع کی تو مجھے علم نہیں تھا کے اتنے زیادہ لوگ دلچسپی لیں گے لیکن جیسے جیسے وقت گزرتا گیا ماشاء الله آپ لوگوں کی طرف سے بہت پذیرائی ملی. لیکن ساتھ ہی ایک مسلۂ یہ پیدا ہوا کے میں نے ہر کسی کو ذاتی طور پر جواب دینا ہوتا ہے اور ہر کسی کو اسکے مسلے کے حساب سے بتانا ہوتا ہے تو میرے عزیزو بہت سے لوگ سوال کرتے ہیں اور جیسے جیسے باری آتی جاتی ہے میں اس حساب سے جواب دیتا ہوں. مزید یہ کہ میں خود ہی سب ڈیزایننگ کرتا ہوں پوسٹ بناتا ہوں ا ی میل بھی ڈیزاین کر کے بھیجتا ہوں تو اتنے سارے کام میں وقت تو صرف ہوتا ہے اور لوگ بھی بہت ہوتے ہیں جن کو جواب دینا ہوتا ہے تو دیر ہو جاتی ہے. اور یہ سب کچھ اکیلے کرنے کا مقصد یہ ہے کہ میرے سب مسلمان بہن بھایوں کی رازداری کو قایم رکھنا مجھے امید ہے کہ آپ میری بات کو سمجھیں گے اور میری اس مجبوری
کو نظر انداز کریں گے .شکریہ
اپنے کہا کے آپ کالا جادو کا توڑ کروانا چاہتے ہیں تو اس کے لئے میں چند ایک گزارشات آپ کے گوش گزار کرنا چاہتا ہوں کہ پہلے تو آپ کو خود پتا کرنا ہوگا کہ آپ پر جادو ہوا ہے کہ نہیں اسکا طریقہ یہ ہے کہ آپ اسی سایٹ میں جو استخارہ کا سیکشن دیا گیا ہے اس میں سے کوئی عمل منتخب کریں اور دل میں نیّت کریں کہ آپ کو رات کو سوتے میں آگاہ کیا جائے کہ آپ پر جادو ہوا ہے کہ نہیں تو اس کہ بعد اگر کچھ ایسے آثار ملیں جس سے ظاہر ہو کہ آپ پر جادو ہے تو میں آپکو اسکے مطابق تیر بہدف عمل بھیج دونگا جس سے آپ کالا جادو کا توڑ نورانی طریقہ سے کر سکیں گے لیکن آپ ایک بات ہمیشہ یاد رکھیں کے جیسا کے میں نے اپنی سایٹ پر بھی بتایا ہے کے میرا کام صرف رہنمائی کرنا ہے باقی سب کچھ آپ نے خود کرنا ہے کیوں کہ جو کام آپ اپنے لیے خود کر سکتے ہیں وو کوئی دنیا کا انسان آپ کے لیے نہیں کر سکتا اس کے لیے ضروری ہے کہ آپکا ایمان پختہ ہو دل دنیا کی گرد سے پاک ہو نماز پنجگانہ کی پابندی ہو کیوں کہ آج کل ہم لوگ کہتے ہیں کے ہمیں کچھ کرنا نہ پڑے سب کچھ ہماری مرضی کے مطابق ہو جائے لیکن اس طرح سے کچھ ہونا یا کرنا کوئی معنی نہیں رکھتا بس ساری بات ایمان کی ہے شاید آپ کو برا لگے کے دوسرے عامل یا جھوٹے پیر تو کہ دیتے ہیں آپ پر جادو ہے ہم توڑ کر دیں گے لیکن میں کہ رہا ہوں جب آپ سب کچھ خود کر سکتے ہیں پھر کسی کی مدد کیوں لی جائے لہٰذا میں نا تو کوئی عامل ہوں نا کوئی پیر فقیر ہوں جو بلکہ میں تو ایک ادنی سا انسان ہوں جو صرف آپکی رہنمائی کر سکتا ہے باکی الله سب کا ہے صرف میرا یا کسی ایک آدمی کا نہیں آپ خود الله سے یقین اور ایمان سے مانگیں پھر دیکھیں کیسے وہ رحمتیں برساتا ہے
دوسرا سوال جو آپ نے پوچھا وہ یہ تھا کے کوئی بیماری ہو تو کیسے پتا چلے گا کے طبعی ہے یا کوئی جادو کا اثر ہے تو میرے بھی سب سے پہلی بات یہ ہے کہ بیماری کوئی بھی اور کسی بھی وجہ سے ہو تو علاج سنّت رسول ہے تو علاج ضرور کروانا چاہے باکی رہی بات کے جادو کی وجہ سے یا کوئی اثر ہو تو آپ بیماری کے بارے میں باتیں میں انشاء الله اسکے مطابق آپکو عمل یا تعویز بھیج دونگا عشاء الله آرام آ جائے گا
میرے بھی سب سے پہلی بات یہ ہے کے حضرت علی رضی الله تعالی عنہہ کا فرمان ہے کے کسی کو وقت سے پہلے اور
قسمت سے زیادہ نہیں ملتا اس لیے آپ نے جو ترقی کی بات کی اپنی نوکری کے حوالہ سے اس میں سب چکر قسمت کا ہے لیکن میرے عزیز جو کوئی کسی کے ساتھ زیادتی کرتا ہے اسکا اپنا منہ کالا ہوتا ہے دنیا میں بھی اور آخرت میں بھی حالانکہ آپ کی قسمت میں ابھی تک ترقی تھی ہی نہیں لیکن اس میں جس نے آپ کے ساتھ زیادتی کی گناہ اسکے سر چڑھ گیا. لیکن میں آپ کے لیے ایک عمل بھیج رہا ہوں یہ ایسا عمل ہے کہ اگر آپ کا ایمان سچا ہو اور آپ کا دل دنیا کی گرد سے پاک ہو نماز پنجگانہ کے پابند ہوں تو اگر بادشاہی کی بھی خوہش ہوگی تو پوری ہوگی
عمل یہ ہے
یہ عمل تین ٣ دن کا ہے اور ہفتہ کا دیں گزار کر اتوار کی رات کو یہ عمل شروع کیا جائے اور آدھی رات کو جاگ کر غسل کر کے وضو کریں اور پھر جائے نماز پر کھڑے ہو کر جو بھی سورت ٹھیک سے یاد ہو تین ٣ مرتبہ پڑھیں اور اسکے بعد جو بھی درود شریف یاد ہو اکیس ٢١ مرتبہ پڑھیں اسکے بعد
چار ہزار ٤٠٠٠ مرتبہ پڑھیں اور کھڑے ہو کر ہی پڑھتے جایں ہاں البتہ اگر تھک جایں تو بیٹھ کے بھی پڑھ سکتے ہیں مگر جب تھوڑا سانس لے لیں تو پھر کھڑے ہو جایں لیکن عمل ترک نہیں کرنا پڑھے رہنا ہیں یہاں تک کہ چار ہزار ٤٠٠٠ مرتبہ پورا ہو جائے اور دھیان بلکل نہ ہٹے اور جب عمل پورا ہو جائے تو اکیس ٢١ مرتبہ پھر درود شریف پڑھیں اور اپنے ہاتھوں پر دم کر لیں اور ہاتھ اپنے پورے جسم پر پھیریں جہاں جہاں پھیر سکتے ہیں پھر ہاتھ پھیلا کر الله سے د عا مانگیں اور اسی طرح تین ٣ دیں تک یہ عمل کریں اور بعد تین ٣ دن کے صرف بعد نماز عشاء صرف چھیاسٹھ ٦٦ مرتبہ پڑھتا رہے اسکے بعد جب وہی دن آے جس دن یہ عمل شروع کیا تھا تو اس دن فجر سے پہلے جاگے اور پہلے دن کی طرح چار ہزار ٤٠٠٠ مرتبہ یہ عمل پڑھے اور پھر نماز فجر کے لیے مسجد میں چلا جائے اور نماز با جماعت ادا کرے اور پھر اس کے بعد اسی طرح روز جاگ کر آدھی رات کو غسل کر کے وضو کر کے یا الله صرف چار سو ٤٠٠ مرتبہ پڑھے تین ٣ دن تک پڑھتا رہے جب یہ تین ٣ دن بھی پڑھ لے تو اسکے بعد روزانہ بعد نماز فجر اور بعد نماز عشاء صرف چھیاسٹھ ٦٦ مرتبہ ورد میں رکھیں پھر الله کی رحمت کے جلوے دیکھیں

No comments:
Write commentsآپکے اظہار خیال کا شکریہ جلد ہی تصدیق کے بعد شایع کر دیا جائے گا